ریلوے انڈر برج کو اوور برج میں تبدیل کرے گا

   

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک میں پانی جمع ہونے اور دیگر مسائل کے پیش نظر ریلوے کے ‘انڈر برج’ کو ‘اوور برج’ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔چہارشنبہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ ریلوے انڈر برج میں پانی بھرنے کا مسئلہ ملک کے مختلف علاقوں سے سامنے آیا ہے ۔ اس موضوع پر چار آپشن پر کام کیا جا رہا ہے جن میں پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا نظام، اس کے ڈیزائن میں تبدیلی، ریلوے انڈر برج کو چوڑا کرنا اور زیادہ سے زیادہ انڈر برج کو اوور برج میں تبدیل کرنا شامل ہے ۔