نئی دہلی : ریلوے وزیر اشونی وشنو نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ پچھلے نو برسوں میں ملک میں ریلوے اوور برجز (آر او بی) اور انڈر پاسیز کی تعداد اس سے پہلے کے دس برسوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہے ۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب میں ویشنو نے کہا کہ 4149 آر او بی اور انڈر پاسز سال 2004-14 کے دوران بنائے گئے تھے ۔ اس کے مقابلے میں 2014-23کے دوران 10887 ROBsاور انڈر پاسیز بنائے گئے جو کہ ان کے تعمیراتی کام میں ڈھائی گنا اضافہ کو ظاہر کرتا ہے ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزارت نے آر او بی کی تعمیر اور انڈر پاسیز کے حوالے سے قواعد و ضوابط میں بہتری لائی ہے اور مالیاتی دفعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔