ریلوے بھرتی امتحان کے تنازعہ کوجلد حل کیا جائے گا : وَیشنو

   

نئی دہلی، 06 مارچ (یو این آئی) ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اتوار کو کہا کہ ریلوے کے گروپ ڈی کٹیگری اور غیر ٹیکنیکل مقبول زمرے کے 1.5 لاکھ سے زیادہ عہدوں کے لیے بھرتی کے امتحان سے متعلق تنازعہ کا حل تلاش کر لیا گیا ہے اور یہ حل تمام توقعات کے مطابق ہوگا۔ مسٹر ویشنو نے جنوبی دہلی میں ‘جن اشدھی کیندر’ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے بھرتی امتحان سے متعلق تنازعہ کو حل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ دے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے تین لاکھ سے زائد شکایات اور درخواست کے خطوط کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ تیار کی ہے ۔ حکومت بہت جلد سب کے لیے قابل اطمینان حل کا اعلان کرے گی۔