ریلوے صرف اسٹیشن تک نہیں بلکہ درست منزل تک پہنچنے میں مدد کرے گا

   

نئی دہلی: مسافروں کی سہولت کے لیے ایک اہم پہل کے تحت، انڈین ریلوے نے ملک کے 725 اسٹیشنوں کے ساتھ ان سے منسلک 175 مقامات کی نقشہ کشی کی ہے ، تاکہ عام طور پر الگ ناموں سے تلاش کرتے وقت ان کے لیے مناسب ٹرین اور اسٹیشن کا انتخاب کرنا آسان ہو۔سرکاری ذرائع کے مطابق عام طور پر کسی بڑے شہر یا مقبول منزل تک جانے کے لیے ایک سے زیادہ اسٹیشن ہوتے ہیں اور ان کے لیے الگ ریل گاڑیاں دستیاب ہوتی ہیں۔ کئی بار دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مسافروں کو مرکزی اسٹیشن کے علاوہ آس پاس کے ذیلی اسٹیشنوں کا علم نہیں ہوتا ہے اور اگر وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شہر کا نام تلاش کریں تو وہ تمام اسٹیشنوں کو نہیں جان پائیں گے ۔