لندن : برطانیہ میں ریل ملازمین کی ہڑتال سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا،برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ریل ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا لگا جبکہ بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں اور موٹروے پر ٹریفک جام رہے۔ دوسری جانب ریل یونین نے ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے جس سے مسافروں کوکرسمس پر مشکلات ہوں گی۔