صدر تلنگانہ کانگریس کو شخصی حملوں سے گریز کا مشورہ : رنجیت ریڈی
حیدرآباد۔/27 فروری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ رنجیت ریڈی نے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو چیوڑلہ سے مقابلہ کا چیلنج کیا ہے۔ پرگی میں کل کانگریس کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام میں ریونت ریڈی کی جانب سے ٹی آر ایس قائدین پر کی گئی تنقیدوں کی مذمت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر ہمت ہو تو ریونت ریڈی چیوڑلہ سے مقابلہ کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کو شخصی حملوں سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ جمہوریت میں شخصیت کے بجائے پالیسی اور اصولوں پر اختلاف کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہر کسی کو مہذب اور پُروقار انداز میں ہونا چاہیئے ۔ رنجیت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین پر تنقیدوں سے کانگریس کی کامیابی کا تصور مضحکہ خیز ہے۔ عوام ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکز کے خلاف جدوجہد میں ریونت ریڈی سنجیدہ ہیں تو وہ پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ مل کر آواز اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔ ر