ریونت ریڈی کی ڈی سرینواس سے ملاقات پر سیاسی حلقوں میں تجسس

   

حیدرآباد، 16 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی کی دود ن پہلے ٹی آرایس رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں تجسس دیکھاجارہا ہے ۔اگرچہ کہ ریونت ریڈی نے اس ملاقات کو خیرسگالی قراردیا تھا اور کہا تھا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں تھی تاہم سیاسی حلقوں میں یہ ملاقات موضوع بحث ہے ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سرینواس بھی کانگریس میں واپسی کرسکتے ہیں۔