نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو رکن پارلیمنٹ اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر وائی ایس وویکانند ریڈی کے قتل کیس کو حیدرآباد کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس بی وی ناگارتھنا کی بنچ نے ریڈی کی بیٹی ڈاکٹر سنیتا ناریڈی کی طرف سے دائر درخواست قبول کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ ڈاکٹر سنیتا نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ قتل کے ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد بھی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اس لیے کیس کو فوری طور پر منتقل کیا جائے ۔