ریکالڈ پانی کے ہیٹرس کا نیا انداز ۔ اومنیز ۔ اوریس

   

حیدرآباد ۔ 7 اگست (راست) ہندوستان میں اس وقت موسم باراں جاری ہے اور موسم سرد ہونے کے بعد انسان کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ وہ گرم پانی سے غسل کرے۔ دوسری طرف آنے والے موسم سرما کیلئے بھی ریکالڈ برانڈ نے اپنے دو انتہائی اسٹائلش اور عصری ٹکنالوجی سے لیس پانی کے ہیٹرس ’’اومنیز‘‘ اور ’’اوریس‘‘ کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔ لانچنگ کے موقع پر منیجنگ ڈائرکٹر اریسٹوتھرمو انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ مسٹر موہت نرولا نے کہاکہ ریکالڈ کی جس وقت تشکیل عمل میں آئی تھی اسی وقت سے اس نے معیار، عصری ٹکنالوجی، پائیداری اور کارکردگی پر زائد توجہ دی ہے۔ آج صارفین کے بدلتے ہوئے ٹسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے باتھ رومس کو بھی نئی وضع قطع دی جارہی ہے جس میں ریکالڈ مصنوعات کی تنصیب کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔