زائد از 84 ہزار کروڑ کےدفاعی سودوں کو منظوری

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں دفاعی حصول کونسل نے جمعہ کو 84,560 کروڑ روپے کے مختلف سرمایہ کے حصول کی تجاویز کیلئے ضرورت کی منظوری کو منظوری دی۔دفاعی شعبے میں خود انحصاری کو بڑھانے کیلئے ، اس پروکیورمنٹ میں صرف ہندوستانی فروخت کنندگان سے آلات خریدنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے ، فضائی دفاعی ٹیکٹیکل کنٹرول ریڈارز کی خریداری، خاص طور پر چھوٹے اور کم پرواز کے اہداف کا پتہ لگانے کے ساتھ مختلف اہداف کی نگرانی، شناخت اور ٹریکنگ کیلئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ بھاری وزن کے تارپیڈو کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔