زائرہ وسیم کولے کرانوپم کھیرنے دیا بڑا بیان، پڑھیے کیا کہا۔

,

   

ان دنوں فلم انڈسٹری میں زائرہ وسیم کولےکرکافی بحث ہورہی ہے۔ زائرہ وسیم نےمحض 18 سال کی عمرمیں بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں زائرہ نےایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ لوگوں کو بتایا کہ انہوں نےاب فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ وہ نہیں ہے، جو وہ کرنا چاہتی تھیں۔ ایسے میں کئی لوگوں نے زائرہ وسیم کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہےاورکہا ہےکہ انہیں غلط سمت میں دھکیلا جارہا ہے۔ حالانکہ بڑے پیمانے پرزائرہ وسیم کے فیصلے کا استقبال کیا جارہا ہے۔ علمائے کرام نے بھی ان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے درست فیصلہ بتایا ہے۔

وہیں دوسری طرف ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو اس فیصلے کو لے کران کے اوپرچھوڑدینے کی بات کی حمایت کرتا ہے۔ اسی ضمن میں انوپم کھیرنے بھی اپنا موقف پیش کیا۔ انٹرویومیں انوپم کھیرنےکہا کہ اگرزائرہ وسیم نے کام چھوڑنے کا فیصلہ لیا ہے توہمیں اس کی حمایت کرنی چاہئے۔ یہ ہرانسان کا حق ہے۔

انوپم کھیرنے کہا کہ زائرہ وسیم کوبھی فیصلہ لینے کا یہ اصل حق ہے اورہمیں قیاس آرائی کرنے سے بچنا چاہئے۔ کسی کوبھی اگراپنا کام چھوڑنا ہے تووہ چھوڑ سکتا ہے، بشرطیکہ اس کوصفائی نہ دینی پڑے۔ میڈیا کواس فیصلے کی تنقید نہیں کرنی چاہئے۔

انوپم کھیرجلد ہی جج کے کردارمیں اپنی اگلی فلم کے ساتھ آرہے ہیں۔ ایشا گپتا کے ساتھ انوپم کی اگلی فلم، ‘ ون ڈے: جسٹس ڈلیورڈ’۔ پانچ جولائی کوریلیزہورہی ہے۔ فلم ایسے کرداروں کی کہانی ہے، جنہیں سسٹم سےانصاف نہ ملنے کے سبب برا راستہ اپنانے پرمجبورہونا پڑتا ہے۔ ایسے میں کیا انہیں انصاف ملتا ہے یا نہیں، یہ آپ کوسنیما گھروں میں جا کرہی دیکھنا ہوگا۔