زائرین مسجد نبویؐ کیلئے ہدایات

   

مدینہ منورہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کیلئے آنے والے زائرین کیلئے 4 اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہاکہ مسجد نبوی ؐ آنے والے زائرین زیادہ سے زیادہ عبادت میں خود کو مصروف رکھیں اور اپنا قیمتی وقت دنیاوی باتوں میں برباد نہ کریں۔ وزارت نے مشورہ دیا ہیکہ وہ مسجد نبوی ؐ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہاں تمام انتظامات آپ کیلئے ہیں تاکہ آپ یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ آپ کا مسجد نبوی ؐ میں ہونا قیمتی موقع ہے اسے ضائع نہ ہونے دیں،اس جگہ کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود بھی پرسکون انداز میں عبادت کریں اور دوسروں کیلئے زحمت نہ بنیں۔