زبیر حمزہ جنوبی افریقہ کے 100 ٹسٹ کھلاڑی

   

جوہانسبرگ۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے کپتان فا ف ڈو پلیسی ایک میچ کی پابندی کی وجہ سے جوہانسبرگ ٹسٹ میں شریک نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ نوجوان بیٹسمین زبیر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ زبیر حمزہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے 100ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔23سالہ زبیر کے کیریئر کا یہ پہلا بین الاقوامی میچ بھی ہے۔ اپنے پہلے مقابلے میں زبیر نصف سنچری بنانے سے چند رنز قبل ہی آوٹ ہوئے ۔ پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں زبیر نے 68 گیندوں میں 41 رنز اسکور کئے لیکن اس متاثر کن اننگز کے دوران انہوںنے جارحانہ شروعات کے علاوہ 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔