زبیر کو عبوری ضمانت،تمام کیس دہلی منتقل

,

   

نئی دہلی: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ آلٹ نیوز کے بانی کو چہارشنبہ کو سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں درج تمام چھ ایف آئی آر میں عبوری ضمانت دے دی۔سپریم کورٹ نے زبیر کی 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔ صحافی محمد زبیر نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی کہ یوپی میں ان کے خلاف درج تمام 6 ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ عدالت نے زبیر کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز کو یکجا کرنے اور اتر پردیش میں درج تمام چھ ایف آئی آر دہلی پولیس کے خصوصی سیل کو منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔سپریم کورٹ نے زبیر کے ٹویٹس کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کو تحلیل کر دیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے مقدمات ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ محمد زبیر اپنے خلاف درج تمام یا کسی بھی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔اس سے ایک دن پہلے سپریم کورٹ نے یوپی پولیس سے کہا تھا کہ وہ زبیر پر فوری کاروائی نہ کرے۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ محمد زبیر پر تمام ایف آئی آر ایک جیسی لگتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک کیس میں ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں انہیں ریمانڈ پر لیا جانا ہے۔