زرداری کی 10 روزہ ریمانڈ عدالت میں حاضری اور طبی جانچ

   

اسلام آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو آج ایک احتسابی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ان کے شخصی ریمانڈ پر بحث ہوئی جیسا کہ انہیں گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ سے جعلی بینک اکاؤنٹس معاملتوں میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر قومی احتساب بیوریو (NAB) کی ٹیم کے ساتھ پولیس بھی موجود تھی جن میں خاتون عہدیداران بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی ایک درخواست کو مسترد کئے جانے کے بعد صرف زرداری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ عدالت میں حاضری سے قبل ڈاکٹروں کی ایک تین رکنی ٹیم نے زرداری کی طبی جانچ کی۔