زرعی اور وقف اراضیات پر کانگریس کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس

   

حیدرآباد۔6۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مختلف اراضیات سے متعلق دھرانی پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے قائم کردہ پردیش کانگریس کی خصوصی کمیٹی کا آج گاندھی بھون میں اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے صدرنشین دامودر راج نرسمہا ، کنوینر ایم کودنڈا ریڈی کے علاوہ رکن اسمبلی سریدھر بابو ، کمیٹی کے ارکان بی نائک ، ڈی شراون ، انویش ریڈی ، پریتم اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دامودر راج نرسمہا نے بتایا کہ دھرانی پورٹل پر وقف ، جنگلات ، اسائنڈ اور دیگر اراضیات کی تفصیلات درج کرنے میں کئی بے قاعدگیاں ہیں۔ اجلاس نے مختلف پراجکٹس کے لئے اراضیات کے حصول کا جائزہ لیا۔ کالیشورم کیلئے اراضی کا حصول ، فارماسٹی ، انڈسٹریل پارک کیلئے اراضیات کے حصول پر 16 جنوری کو اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کریں گے تاکہ حکومت سے موثر نمائندگی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اراضیات کے رجسٹریشن میں بے قاعدگیوں کے ذریعہ کسانوں کو ملکیت کے حق سے محروم کیا جارہا ہے ۔ر