زرعی قوانین کے خلاف آج سے بیداری مہم : سی آئی ٹی یو

   

نظام آباد :مرکزی زرعی بلوں کیخلاف سی آئی ٹی یو کی جانب سے 21؍ جنوری سے جیپ کے ذریعہ ضلع میں شعور بیداری مہم چلائی جائے گی ان خیالات کا اظہار سی آئی ٹی یو کی سکریٹری نورجہاں ، ضلع صدر رام موہن ودیگر نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سیاہ بلوں کی منظوری کے بعد دہلی کے سرحد پر ہزاروں کسان سردی کی پرواہ کئے بغیر اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور احتجاج میں 50 سے زائد کسان شہید ہوچکے ہیں اور یہ سیاہ بل کارپوریٹ مالکین کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہے جس کیلئے مودی حکومت کسانوں کی پرواہ کئے بغیر ہی اپنے منصوبہ پر عمل کررہی ہے غریب اور درمیانی طبقہ کے کسان اس بلوں کی منظوری کے بعد اپنی زمینوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑیگا اور کسان مالک سے مزدور بن جائیں گے اور حکومت کا یہی مقصد ہے کہ کسانوں کو مزدور بنادیں اور کارپوریٹر اداروں وک فائدہ پہنچائیں ۔ سی آئی ٹی یو کسانوں کے حق میں بڑے پیمانے پر دیہی سطح پر مہم چلاتے ہوئے بلوں کی مخالفت کرے گی اور کسانوں میں شعور بیدار کرے گی ۔ انہوں نے حکومت سے فوری بلوں کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ۔