’’زندگی میں کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی‘‘

   


مدینہ منورہ میں آتشزدگی کے مبینہ ملزم کا بیان
ریاض: مدینہ منورہ کے العرید محلہ میں گزشتہ جمعرات 3 نومبر کو ایک گیس اسٹیشن پر آگ لگنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرتی رہی تھی۔ عوام نے کار کے ڈرائیور کو آتشزدگی کا سبب قرار دیا اور اس پر الزام عائد کیا کہ اس کے سگریٹ جلانے سے آگ کو چنگاری ملی اور اس کی بے احتیاطی ایک بڑی آگ کا سبب بن گئی۔کار ڈرائیور نبیل عبداللہ نے اب خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ ایندھن کے ٹینکر کو آگ میری وجہ سے نہیں لگی۔ میں نے زندگی میں کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی ہے۔کار ڈرائیور زخمی حالت میں ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ اس نے کہا کہ آگ کی وجہ پٹرول کا ٹینکر تھا۔ میڈیاسے گفتگو میں اس نے کہا سگریٹ نوشی آگ کی وجہ نہیں بنی تھی۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا تھا جب سول ڈیفنس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے العرید محلے کے ایک اسٹیشن پر ایندھن کے ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔