واشنگٹن: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کی طرح امریکی کانگریس سے تاریخی خطاب کیا اور روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کے لیے مدد کی اپیل کی۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی کانگریس میں خطاب کیا جیسا کہ بالکل اسی طرح برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے 80 سال پہلے کیا تھا۔ولادیمیر زیلنسکی کا امریکہ کا دورہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کا دسمبر 1941 کے دورے سے مماثلت رکھتا ہے ۔یوکرین کے صدر نے امریکی کانگریس سے ایسے وقت خطاب کیا جب یوکرین پر روس کے حملے کے نتیجے میں انہیں بین الاقوامی امداد کی سخت ضرورت ہے ۔انہوں نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے روس کے سامنے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالنے کا عزم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوکرین مقابلہ جاری رکھے گا اور کبھی سرینڈر نہیں کرے گا۔ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا مقبول قول دہرایا۔خطاب کے دوران کانگریس میں موجود اراکین نے یوکرینی صدر کوسراہا اور کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔