زی نے چین کے بڑھتح ہوئے جارحانہ موقف کی عکاسی کرتے ہوئے ’خطرناک طوفانوں‘ کے بارے میں خبر دار کیا

,

   

زی نے چین کی سب سے طاقتور فیصلہ ساز تنظیم دیگر چھ رکنی اسٹانڈنگ کمیٹی کا افتتاح کیاسی این این کی رپورٹ کے مطابق اس میں وفادار‘ ساتھی‘ ممکنہ مزاحمت کو محدود کرنے والے اس میں شامل ہیں


بیجنگ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب چونکہ چین کے صدر زی جن پنگ نے اپنی اعلی قیادت کی ٹیم کاانکشاف کیاہے انہوں نے چین کے لئے اپنے عزائم کا بھی اظہار کیااور ”چینی قوم کی بحالی“کے لئے اپنے دستخطی ہدف کااعادہ کیا۔

جیسے اکثر ”چینی خواب“ کہاجاتا ہے۔سی این این کی خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ ”سڑک کے آگے اونچے بادلیں‘ چاروں طرف پھیلا ہوا پانی‘ اور یہاں تک سخت طوفان ہے‘ مگر ہمارا مضبوط یقین عوام کی ہمیشہ سے ہماری ساتھ مضبوط تائید ہے“ او رمزیدکہاکہ ”دنیاکو بے شمار چیالنجو ں کا سامنا ہے“۔

زی نے چین میں باضابطہ تیسری معیاد کی حکمرانی میں قدم رکھا ہے جس نے ”عمر بھر“ کی حکمرانی کی راہ ہموار کردی ہے۔

زی نے چین کی سب سے طاقتور فیصلہ ساز تنظیم دیگر چھ رکنی اسٹانڈنگ کمیٹی کا افتتاح کیاسی این این کی رپورٹ کے مطابق اس میں وفادار‘ ساتھی‘ ممکنہ مزاحمت کو محدود کرنے والے اس میں شامل ہیں۔

گذشتہ دہائیوں میں چین کی پارٹی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے پچھلے صدور نے زوردیاتھا کہ چین کس طرح”اہم اسٹرٹیجیک مواقع کے دور“ میں ہے‘ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک مستحکم ہے اور توجہہ اقتصادی ترقی پرمرکوز ہونی چاہئے۔

لیکن اس سال زی نے اس جملے کااستعمال کرنے سے گریز کیاہے۔ سی این این کی خبر کی خبر ہے کہ زی کاپیغام ان کی ”جنگی خطوط“ پر معاملات کے حل کی طرف پیش قدمی کی عکاسی کررہے ہیں۔