سائبر دھوکہ بازوں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبر دھوکہ بازوں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ وشا شرما نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق وشال نے ایک خودکشی نوٹ میں وجوہات کو بیان کیا اور لکھا ہے کہ وہ سائبر کرائم دھوکہ بازوں کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کر رہا ہے ۔ پولیس نے اس تحریر اور اس کی صداقت کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ان دھوکہ بازوں کو تلاش کر رہی ہے جو اس کا سبب بنے ہیں ۔ وشال منگل ہاٹ میں رہتا تھا ۔ 2 سال قبل اس کی شادی سوتی دیوی سے ہوئی تھی ۔ جو ان دنوں مائیکے میں تھی اور وشال گھر میں اکیلا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع