سائبر مجرموں کا ڈسکاؤنٹ کے نام پر دھوکہ دہی

   

حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) دیپاولی تہوار کے موقع پر سائبر مجرموں نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور نیا طریقہ اپنایا ہے۔ دیپاولی آفر کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعہ عوام کو مسیج بھیجا جارہا ہے اور ساتھ ہی بھاری ڈسکاؤنٹ کے نام پر لنک بھی دیا جارہا ہے جس سے پیشہ ور مجرم اپنے کام کو آسانی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوام کی رقم لوٹ رہے ہیں۔ بڑے برانڈ کمپنیوں کی جعلی لنک تیار کرکے عوام کو روانہ کیا جارہا ہے۔ عوام بھی بھاری ڈسکاؤنٹ کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار ہورہے ہیں۔ دیپاولی تہوار میں زیادہ تر کپڑے، موبائیل فونس، الیکٹرانک اشیاء، فرنیچر اور گھریلو اشیاء کی خرید و فروخت کافی حد تک بڑھ جاتی ہے۔ آن لائن پر زیادہ ڈسکاؤنٹ کے چکر میں عوام سائبر دھوکہ بازوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ (ش)
آفر کے نام پر جو لنک بھیجا جاتا ہے، اگر اسے ایک مرتبہ کھول دیا جائے تو سائبر دھوکہ باز APK فائلس کے ذریعہ گاہک کے تمام تفصیلات حاصل کرلیتے ہیں اور اس کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ (ش)