سائبر کرائم اور شی ٹیم کی نئی عمارتوں کا کمشنر اسٹیفن رویندرا کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر اسٹیفن رویندرا نے آج سائبر کرائم اور شی ٹیم کی نئی عمارتوں کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر کمشنر پولیس سائبرآباد نے کہا کہ عصری سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے ان عمارتوں کی تزئین نو عمل میں لائی گئی ہے اور کانفرنس ہال کو بھی عصری بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ہر وقت دستیاب اور تیار رہنے کیلئے شی ٹیمس کو ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے۔ بعد ازاں کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے جرائم کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا اور اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ویزیبل پولیسنگ اور پٹرولنگ، جرائم کی روک تھام، سائبر جرائم کی تحقیقات اور معیاری اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا گیا۔ اس کے علاوہ روڈی شیٹرس پر نظر رکھنے اور پولیس اسٹیشن کی نئی عمارتوں میں اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس اجلاس میں سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے تمام ڈی سی پیز موجود تھے۔ع