سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی

   

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اسے عمران خان کیلئے بڑا ریلیف قرار دے رہی ہے۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں جیل ٹرائل کیلئے جج کی تعیناتی کو درست قرار دیا ہے۔تاہم فیصلے میں کہا گیا ہیکہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جاسکتا ہے، قانون کے مطابق جیل ٹرائل اوپن یا ان کیمرا ہو سکتا ہے۔اس کیس میں جیل ٹرائل کے حوالے سے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے پٹیشن دائر کی تھی کہ جیل ٹرائل قانون کے مطابق نہیں ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ 29 اگست کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔