سائنا کو سیمی فائنل میں کیرولینا کے خلاف شکست

   

کوالالمپور۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ماسٹرس میں سائنا نہوال کی شاندار کارکردگی سیمی فائنل میں ختم ہوگئی جیسا کہ انہیں عالمی چمپین اسپین کی کیرولینا مارن کے خلاف سیمی فائنل میں راست گیمس میں شکست ہوگئی۔ 28 سالہ ہندوستانی کھلاڑی سائنا نہوال جنہوں نے یہاں 2017ء میں خطاب حاصل کیا تھا اور 2011ء کے ایڈیشن میں خطابی مقابلے میں ناکام ہوئی تھی، سیمی فائنل میں انہیں صرف 40 منٹوں کی جدوجہد کے بعد ہی 16-21، 13-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ اس ٹورنمنٹ میں سائنا کی شکست کے بعد ہندوستانی مہم کا اختتام ہوگیا ہے۔ سیمی فائنل میں حالانکہ سائنا نے بہترین آغاز کرتے ہوئے ابتدائی گیم میں کیرولینا کے خلاف 5-2 کی سبقت بنالی تھی لیکن حریف کھلاڑی نے اپنا ردھم پکڑتے ہوئے جلد ہی اسکور کو 5-5 تک کردیا۔ بعدازاں 11-9 پر انہوں نے سبقت بنانا شروع کیا جو چند منٹوں میں ہی 13-9 ہوگئی لیکن اس کے بعد سائنا نے 14-14 سے مقابلہ کو برابر کیا اس کے بعد وہ اپنی حریف کھلاڑی کے مظاہرہ سے اپنے کھیل کو مماثل نہیں کرپائی۔ دوسرے گیم میں بھی حالانکہ سائنا نے کوشش بہتر کی ۔