سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے۔

,

   

پٹنہ(بہار): بی جے پی کے سابق لیڈر و سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے اور بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ این ڈی اے حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا مقصد لے کر سیاسی میدان میں اتریں گے اور بہار کو ایک اچھی ریاست بنائیں گے۔ ان کی پارٹی ”بہتر بہار بناؤ“ کے نعرے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔

یشونت سنہا نے بتایا کہ وہ سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ لئے تھے لیکن اب انہوں نے اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے انہوں نے دوبارہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بہار کی جو ابتر صورتحال ہے اس کیلئے نتیش کمار او راین ڈی اے حکومت ذمہ دار ہے۔ واضح رہے کہ یشونت سنہا اٹل بہاری واجپائی کے دورحکومت میں وزارت خزانہ و وزارت خارجہ کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔