سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری گرفتار

,

   

اسلام آباد۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد رشوت ستانی مجلس نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا جو پہلے ہی قومی احتسابی بیورو (NAB) کی تحویل میں ہیں جن پر اپنی بہن فریال تالپور کے ساتھ کروڑہا روپئے کی غیرقانونی رقمی لین دین کا الزام ہے جو انہوں نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعہ انجام دیئے۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدرنشین اور ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر 63 سالہ زرداری کو لندن میں مبینہ املاک معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 2007ء میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد آصف علی زرداری پی پی پی کے معاون صدرنشین بنے تھے۔ پاکستان کے گیارہویں صدر کی حیثیت سے زرداری نے 2008ء تا 2013ء اپنے فرائض انجام دیئے اور جعلی اکاؤنٹس معاملہ میں ملوث ہونے کی تردید کی۔