نئی دہلی: وزارت دفاع نے وضاحت کی ہے کہ صرف ایسے سابق فوجیوں کو جنہوں نے 31 مارچ تک سالانہ لائف سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا ہے انہیں اپریل کی پنشن نہیں ملی ہے اور انہیں اس کے لئے ایک اور موقع دیا جا رہا ہے جس میں وہ 25 مئی تک سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہیں۔چہارشنبہ کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ میڈیا میں یہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ سابق فوجیوں کو اپریل کی پنشن نہیں ملی ہے ۔ اس پر پوزیشن واضح کرتے ہوئے وزارت نے کہا ہے کہ صرف 58275 سابق فوجیوں کو اپریل کی پنشن نہیں ملی ہے کیونکہ انہوں نے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پنشن سے متعلق پورٹل اسپارش کے ذریعہ پانچ لاکھ سے زائد پنشنرز کو کامیابی کے ساتھ پنشن دی جا رہی ہے ۔ تمام سابق فوجیوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ہر سال 30 نومبر تک اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔ گزشتہ سال کورونا وبا کے پیش نظر لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کی گئی تھی۔ یہ سرٹیفکیٹ اسپارش کے ذریعہ بھی جمع کروایا جا سکتا ہے ۔