کوٹہ: راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں سابق فوجیوں، بیواؤں اور ان کے زیر کفالت افراد کی فلاح و بہبود کیلئے 29 ستمبر کو ایک مسئلہ حل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ سینک ویلفیئر آفیسر کرنل ایس کے پنجابی نے تمام پنشنرز، سابق فوجیوں اور بیواؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اصل کاغذات، ڈسچارج بک، پی پی او، شناختی کارڈ وغیرہ کے ساتھ سینک ریسٹ ہوم، جھالاواڑہ میں حاضر ہوکرکیمپ کا فائدہ اٹھاکر مسائل کا حل کروائیں۔