سابق مرکزی وزیر وینوگوپال چاری کانگریس میں شامل

   

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد،/16 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس سے کانگریس پارٹی میں قائدین کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عادل آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایس وینوگوپال چاری اور سابق رکن کونسل راجیشور راؤ نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ نظام آباد لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار جیون ریڈی اور دوسروں کے ہمراہ وینوگوپال چاری نے چیف منسٹر سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں کانگریس کا کھنڈوا پہنایا اور پارٹی میں استقبال کیا۔ وینوگوپال چاری تلگودیشم سے بی آر ایس میں شامل ہوئے اور طویل عرصہ تک نئی دہلی میں حکومت کے نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دی۔ وینوگوپال چاری اور راجیشورراؤ کی کانگریس میں شمولیت سے امید کی جارہی ہے کہ نظام آباد اور عادل آباد لوک سبھا حلقوں میں کانگریس پارٹی کا موقف مستکم ہوگا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کانگریس حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔1