حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) سابق وزیر اور آصف آباد میں نامور قبائیلی لیڈر بھیم راؤ کی دختر ایم ستیاوتی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ستیاوتی کا پارٹی میں استقبال کیا اور انہیں کانگریس کا کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر نائب صدر ملو روی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر خاندان کی حکمرانی عوام کے لئے نقصاندہ بن چکی ہے۔ عوام نے آئندہ انتخابات میں حکومت کی بے دخلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مہم چلانے کے لئے دیگر پارٹیوں سے قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ تشکیل دیا لیکن اس کے فوائد عوام کی بجائے کے سی آر خاندان کو حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پسماندہ طبقات اور غریبوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔