سابق پرو وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر رحمت علی کا انتقال

   

حیدرآباد۔ سابق پرو وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر رحمت علی ولد محمد معروف علی کا 90 سال کی عمر میں واشنگٹن کے مضافات ورجینیا میں انتقال ہوگیا ۔ پروفیسر رحمت علی 1930 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے اور 1962 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا تھا ۔ انہوں نے جنوبی الینوئیس یونیورسٹی سے ایم ایس کیا تھا ۔ وہ 1995 میں پروفیسر معاشیات کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ پروفیسر رحمت علی جامعہ کے قد آور سپوت تھے ۔ انتہائی ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی دختر نے بھی کچھ عرصہ سوشیالوجی ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دی تھیں اور ان کے فرزند رضوان نے جامعہ سے انجینئرنگ کی تھی اور وہ بھی امریکہ شکاگو میں مقیم ہیں۔