سابق چیف سکریٹری ایس کے جوشی حکومت کے مشیر برائے آبپاشی مقرر

   

حیدرآباد۔ 9 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سابق چیف سکریٹری شیلندر کمار جوشی کو وظیفے پر سبکدوشی کے بعد حکومت کا مشیر برائے آبپاشی مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر ایس کے جوشی نے آج جلاسودھا میں اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ای این سی اریگیشن سی مرلی دھر، ای این سی اے ڈبلیو بی ناگیشور، مشیر برائے چھوٹی آبپاشی وجئے پرکاش، او ایس ڈی ایریگیشن برائے چیف منسٹر سریدھر رائو دیش پانڈے، ای این سی کالیشورم ہری رام اور دیگر عہدیداروں نے ایس کے جوشی کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ ایس کے جوشی کو آبپاشی شعبہ میں حکومت کا مشیر مقرر کرتے ہوئے جلاسودھا چوتھی منزل پر دفتر الاٹ کیا گیا ہے۔