سابق کرکٹر دتاجی کی95 برس کی عمر میں موت

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق کپتان دتاجی راؤکرشنا راؤ گائیکواڑ جو ملک کے سب سے طویل عرصے تک زندگی کی بہاریں دیکھنے اور معمر ترین ٹسٹ کرکٹر تھے، منگل کو بڑودہ میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ وہ 95 سال کے تھے۔ گایکواڈ کا ٹسٹ کیریئر 1952 سے 1961 تک پھیلا ہوا تھا لیکن اس وقت میں انہوں نے صرف 11 ٹسٹ کھیلے، جس میں 350 رنز بنائے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی جس نے 1959 میں انگلینڈ کا دورہ کیا، لیکن ٹیم پانچوں ٹسٹ ہارگئی تھی ۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور1959 میں نئی دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 52 رنز تھا۔ رانجی ٹرافی میں، گائیکواڑ بڑودا کے لیے طاقت کا ایک ستون تھے جن کے لیے وہ 1947 سے 1961 تک کھیلے۔ انھوں نے 3139 رنز بنائے، جس میں 14 سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور249 ناٹ آؤٹ رنز 1959-60 میں مہاراشٹر کے خلاف تھا۔ گایکواڈ نے دو دیگر ڈبل سنچریاں بھی بنائیں اور1949-50 میں گجرات کے خلاف 128 اور 101 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ وہ ہندوستان کے سابق کرکٹر انشومن گایکواڈ کے والد ہیں، جنہوں نے دو ادوار میں قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔