ساتھی کے حملہ سے بچنے کے دوران بلندی سے گرکر ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) ساتھی کے حملہ سے بچنے کے دوران ایک شخص عمارت کی بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ ببلو پردھان جو پیشہ سے ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا کل رات ببلو پردھان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پینٹ ہاوز پر مئے نوشی کر رہا تھا کہ اس کا ایک ساتھی عمارت کی بلندی سے نیچے کی جانب دیکھ رہا تھا ۔ اسی دوران ببلو پردھان نے اس کے ساتھی کارتیک کو نیچے دیکھنے سے منع کیا اور ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد یہ شخص چلا گیا اور تھوڑی دیر بھر کارتیک اپنے ساتھیوں کو لیکر مئے نوشی کے مقام جو ایک عمارت کے پینٹ ہاوزپر تھا وہاں پہونچا جیسے ہی ببلو نے کارتیک اور اس کے ساتھیوں کو دیکھا اس نے ان سے بچنے کیلئے ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگانے کی کوشش کی ۔ اس دوران بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔پولیس پنجہ گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔