سات ہزار فٹ کی بلندی پر افطار

   

ریاض:سعودی عرب کے پہاڑوں پر افطار کرنے والے چند لوگوں کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔عرب میڈیاکے مطابق شہریوں کے ایک گروپ نے بلند و بالا فیفا پہاڑ کے کنارے پر بیٹھ کر افطاری کی۔اس منظر کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو لوگ مسحور ہوگئے،اتنی بلندی پر افطار کا یہ منظر خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوف اور حیرانی کے احساسات پیدا کر رہا ہے۔جازان میں ٹور گائیڈ بسام الفیفی نے اس منظر کو کیمرے کے لینز میں محفوظ کر کے امر کردیا، سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بڑا رد عمل دیکھنے میں آیا اور تصاویر کی بے حد تعریف کی گئی۔