اسکل اکیڈیمی کی پہل ۔ مرکز کے منظورہ کورسیس ۔ مختلف طبقات کو فیس میں 80 فیصد رعایت
حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) نیشنل اسکل اکیڈیمی حیدرآباد کی جانب سے مرکزی حکومت کے منظورہ سافٹ ویر انجینئرنگ کورسیس کی آن لائین ٹریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس کیلئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ 10+2 ‘ ڈگری ‘ ڈپلوما ‘ انجینئرنگ اور پوسٹ گریجویٹ قابلیت والے امیدوار لیٹسٹ سافٹ ویر ٹکنالوجیز میں ان کورسیس کے ذریعہ اپنی مہارت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ یہاں کئی کورسیس کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جن میں ڈاٹا سائینس ‘ بگ ڈاٹا ‘ کلاؤلا کمپیوٹنگ ‘ سائبر سکیوریٹی ‘ اتھیکل ہیکنگ ‘ مصنوعی ذہانت ‘ پائیتھون ‘ مشن لرننگ ‘ بزنس انالائٹک ‘ ڈیو آپس ‘ فک اسٹاک ڈیولپمنٹ ‘ پراجیکٹ مینجمنٹ ‘ بلاک چین ‘ ڈیپ لرننگ ‘ SaaS سیلینیم ‘ سیلس فورس ‘ جاوا ‘ اوریکل ‘ وی بی ‘ جی ایس ٹی ‘ سافٹ ویر انجینئنگ ‘ سافٹ ویر ڈیولپمنٹ ‘ ویب ڈیزائننگ وغیرہ شامل ہیں۔ آن لائین ٹریننگ ای لرننگ کے ذریعہ دی جائے گی اور ٹریننگ کے بعد امتحان منعقد ہوگا جس کے بعد حکومت کا منظورہ سرٹیفیکٹ دیا جائیگا ۔ یہ کورسیس دو ماہ تا ایک سال دورانیہ کے ہیں۔ ان کورسیس کی انفرادیت یہ ہے کہ کئی طبقات کے طلباء کو اس میں معاشی مدد بھی دستیاب ہے ۔ ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی ‘ ای بی سی ‘ او بی سی ‘ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والوں ‘ معذور افراد ‘ خواتین اور سابق فوجیوں اور ان کے بچوں کیلئے 80 فیصد تک فیس میں رعایت رہے گی ۔ یہ رعایت سورنا بھارت نیشنل لیول اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دی جائے گی ۔ کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد شرکاء کو حکومت ہند کا سرٹیفیکٹ دیا جائیگا جس میں ان کی مہارت کا اعتراف ہوگا ۔ درخواستیں آن لائین داخل کرنے ویب سائیٹ www.nationalskillacademy.in/ پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9505800050 اور 9505800047 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے ۔