سافٹ ویر انجینئر نالہ میں غرقاب، نعش کا پتہ لگانے ڈی آر ایف اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کی کوشش

   

حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) ہفتہ کی شب دونوں شہروں میں ہوئی تیز بارش کے نتیجہ میں ایک سافٹ ویر انجینئر کھلے نالہ میں گر کر غرقاب ہوگیا۔ پولیس اور ڈی آر ایف کی ٹیمیں اس کی نعش کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ رجنی کانت ساکن منی کنڈہ پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر تھا اور وہ شاد نگر میں واقع ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ شدید بارش کے باوجود ہفتہ کی شب 9بجکر 4 منٹ پر وہ اپنے مکان سے روانہ ہوا تھا اور مکان کے پاس واقع ایک زیر تعمیر نالہ میں 9 بجکر 14 منٹ کو گرگیا۔ اس منظر کو وہاں کے ایک مقامی شخص نے موبائیل فون کے ذریعہ ویڈیو میں قید کیا اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر جی ایچ ایم سی کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ( ڈی آر ایف ) اور نارسنگی پولیس سے وابستہ پولیس کی ٹیمیں اس کی نعش کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہیں۔ پولیس نارسنگی نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ب