سافٹ ویر انجینئر کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ نارسنگی پولیس نے ایک اطلاع کے بعد پپل گوڑہ علاقہ میں پہنچ کر مکان سے سافٹ ویر ملازم 30 سالہ بھارگو ریڈی کی نعش کو برآمد کیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ بھارگو ریڈی پپل گوڑہ کے ایک فلائیٹ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتا تھا جو کرشنا ضلع آندھرا پردیش سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک ساتھی نے اپارٹمنٹ کے چوکیدار کی مدد سے مکان میں داخل ہوکر اس کی نعش کو دریافت کیاچونکہ بھارگو ریڈی کسی سے رابطہ میں نہیں تھا اور فلائیٹ کا دروازہ بھی اندر سے بند تھا۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ع