ممبئی :دبئی میں سالگرہ نہ منانے پر ناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر پونے کی رہائشی 36 سالہ رینوکا اپنی سالگرہ منانیدبئی نہ لے جانے پر شوہر 38 سالہ بزنس مین نکھل کھنہ سے ناراض تھی۔ دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسے اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا۔ پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور نکھل کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔، نِکھل کھنہ ایک رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر تھا۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ رینوکا کی 18 ستمبر کو سالگرہ تھی، رینوکا اپنی سالگرہ دبئی میں منانا چاہتی تھی لیکن اس کے شوہر نے اس کا مطالبہ پورا نہیں کیا۔اس کے علاوہ 5 نومبر کو اس جوڑے کی شادی کی سالگرہ بھی تھی اور وہ اپنے شوہر سے کسی اچھے تحفے کی توقع کر رہی تھی۔ خاتون کا اس لیے بھی موڈ خراب تھا کیونکہ وہ اپنے رشتے دار کی سالگرہ پر دہلی جانا چاہتی تھی لیکن شوہر کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔اسی بات کو لے کر جمعہ کی شام دونوں میں اچھی خاصی لڑائی ہوئی، اس دوران غصے میں آکر خاتون نے اپنے شوہر کی ناک پر مْکا مارا جس سے بہت خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔