سال حال بھی جگتیال میںعیدالاضحی پر موثر انتظامات کیلئے نمائندگی

   

آر ڈی او کا صرف صاف صفائی کے انتظامات کا تیقن ، بلدی کونسل سے دیگر امور کی عدم ادائیگی

جگتیال ۔ /4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں عیدالاضحٰی کے پیش نظر صدر ملت اسلامیہ مرکزی کمیٹی جگتیال اور عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے عید کی نماز کیلئے قدیم عیدگاہ اور قلعہ عیدگاہ پر صفائی اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بلدیہ جگتیال کی جانب سے انتظامات کروانے کیلئے ایک وفد کی شکل میں محمد امین الدین اور سید جمیل احمد کی قیادت میں آر ڈی او آفس جگتیال پہنچ کر انچارج بلدیہ کمشنر ڈاکٹر جی نریندر آر ڈی او سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کیا ۔ انتظامات کے سلسلہ میں نمائندگی کی ۔ صدر ملت اسلامیہ محمد امین الدین اور سید جمیل نے آر ڈی او کو قدیم عیدگاہ اور قلعہ عیدگاہ کے علاوہ قبرستانوں کی صفائی کے سلسلہ میں اور عیدگاہوں پر پنڈال اور ساؤنڈ سسٹم اور قالین وغیرہ کے انتظامات کروانے کیلئے نمائندگی کی جس پر آر ڈی او نے صاف صفائی کا بلدیہ کی جانب سے انتظامات کروانے کا تیقن دیا جبکہ دیگر انتظامات کو مسلم کمیٹی سے انجام دینے کا دو ٹوک جواب دیا ۔ بلدیہ کی جانب سے دیگر انتظامات کے کوئی احکامات اور اختیارات نہیں ہے ، کونسل اپنے نام کیلئے کرلی ہے ۔ اسپیشل آفیسر کی نگرانی میں اس طرح کے کوئی انتظامات نہ کروانے کی بات کہی جبکہ گزشتہ کئی سال سے ماہ رمضان اور عیدالاضحی کے موقع پر بلدیہ کی جانب سے مختلف انتظامات کروائے جارہے ہیں اور صرف مسلمانوں کیلئے عیدالفطر اور عیدالاضحی ہی نہیں بلکہ دیگر طبقات کیلئے مختلف تہواروں پر بلدیہ جگتیال کی جانب سے انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ اس سے پانچ سال قبل بھی اسپیشل آفیسر سب کلکٹر انچارج بلدیہ کمشنر تھے اس وقت بھی مختلف انتظامات کئے تھے لیکن آر ڈی او کی جانب سے اس طرح کے جواب سے مسلم کمیٹی کے ذمہ داروں میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف تہواروں پر حکومت کی جانب سے انتظامات کے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں اور یہاں پر انتظامات کیلئے نمائندگی پر اس طرح کا جواب ملنے سے صدر ملت اسلامیہ محمد امین الدین اور سید جمیل نے آر ڈی او سے آپ جو انتظامات کرنا ہے وہ کروانے کی بات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی ۔ اس موقع پر وفد میں جنرل سکریٹری خواجہ نعیم الدین منظور اور ڈاکٹر ایوب ، مکثرعلی نہال ، شجیع فیروز اور دیگر موجود تھے ۔