سال 2020 کا آج پہلا چاند گہن

,

   

ملک کے کونے کونے میں دکھائی دے گا

کولکتہ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سال 2020 کا پہلا چاند گہن کل بروز جمعہ کو دکھائی دے گا۔ 10 جنوری کو وقوع ہونے والا یہ چاند گہن فلکیات کے شائقین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگا اور یہ لوگ مغربی بنگال کے بشمول ہندوستان کے کونے کونے سے اِس کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ چاند گہن کا آغاز 10 جنوری کی شب 10 بجکر 37 منٹ سے ہوگا اور یہ 11 جنوری کی رات 2.42 کے قریب ختم ہوجائے گا۔ ڈائرکٹر ایم پی برلا پلانیٹوریم ڈی بی پروشاد دورائی نے کہاکہ جمعہ کو ہونے والا چاند گہن اِس سال وقوع ہونے والے چار چاند گہنوں میں پہلا ہوگا۔ دیگر تین چاند گہن 5 جون، 5 جولائی اور 30 نومبر کو وقوع پذیر ہوں گے۔ یہ چاند گہن ایشیاء، افریقہ، آسٹریلیا اور یوروپ میں بھی مختلف مقامات سے دیکھا جاسکے گا۔ معمول کے چاند گہن کے دوران چاند کرۂ ارض کے وسط حصے سے گزرے گا۔ اِس کے باعث چاند کا بیشتر حصہ تاریک نظر آئے گا۔