سال2022میں مرنے والے مشہور شخصیات میں رانی ایلزبتھ دوم‘ شیخ خلیفہ کے علاوہ دیگر

,

   

موجودہ سال میں شینزو ابے کے بشمول فوت ہونے والی مشہور شخصیات کی فہرست
کئی اثرداراور مشہور شخصیات بشمول رانی ایلزبتھ دوم اور شیخ خلیفہ بن زائد سال2022میں فوت ہوئے ہیں۔موجودہ سال میں جاپان کے طویل وقت تک وزیراعظم رہنے والے شینزو ابے کے بشمول فوت ہونے والی مشہور شخصیات کی فہرست یہاں پرپیش کی جارہی ہے


رانی ایلزبتھ دوم
طویل مدت تک برطانیہ پر حکومت کرنے والی رانی ایلزبتھ دوم ستمبرمیں فوت ہوئیں۔ 1952میں یہ رانی بنی تھیں اور انہوں نے کئی سماجی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔بحثیت سربراہ رانی ایلزبتھ دوم کی معیاد دور جنگ کے بعد کی کیفیت شعاری‘ سلطنت سے دولت مشترکہ میں منتقلی‘ سردجنگ کے خاتمے اوریوروپی یونین میں برطانیہ کا داخلہ او رانخلاء پر محیط تھا


شیخ خلیفہ بن زائد
شیخ خلیفہ بن زائد کامئی میں انتقال ہوا ہے۔ وہ 3نومبر2004سے ابوظہبی کے حکمراں اور یو اے ای کے صدر کے طور پر خدمات انجام دئے تھے


شنزوآبے
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی موت جولائی میں ہوئی۔ نارا میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کے دوران انہیں گولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔

آبے جس کی عمر67سال کی تھی گولی لگنے کے بعد فوری گر پڑے تھے اور اسپتال لے جانے سے قبل ان سے خون بہتا ہوا بھی دیکھائی دیاتھا۔

سال2006سے 2007تک اور پھر دوبارہ 2012سے 2020رتک وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد وہ جاپان کے سب سے طویل وقت تک خدمات انجام دینے والے وزیراعظم بن گئے تھے۔


ملائم سنگھ یادو
سماج وادی پارٹی کے بانی لیڈر اور ایم پی ملائم سنگھ یادو کی طویل علالت کے بعد اکٹوبر میں موت اکٹوبر ہوئی تھی۔

رام منوہر لوہیاکی سمیوکت سوشلسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر1967میں پہلی مرتبہ ملائم سنگھ یادو نے کارہال سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔

پہلی مرتبہ 1989میں وہ اترپردیش کے چیف منسٹر بنے تھے


راکیش جھن جھن والا
سب سے بڑا دلال اور سرمایہ کار اورحال ہی میں لانچ ہونے والی آکاسہ ائیر کے بانی راکیش جھن جھن والا کی اگست میں موت ہوئی تھی۔

انہیں اکثر اسٹاک مارکٹس میں ”کنگ آف بلس“ کے طور پر بلایاجاتاتھا‘ جھن جھن والا کی (2022جولائی تک) 5.5بلین ایک اندازہ کے مطابق خالص مالیت تھی جس کی وجہہ سے وہ ہندوستان کے 36ویں دولت مند شخص تھے۔

جھن جھن والاہنگا مہ میڈیا اور اپٹیک کے چیرمن بھی تھے اس کے علاوہ وہ وائر رائے ہوٹلس‘ کانکورڈ بائیو ٹیک‘ پروویوگ انڈیا‘ جیو جیت فینانسل سروسیس کے چیرمن بھی تھے۔

لتا منگیشکر
ہندو ستان کی معروف گلوکارہ جس نے ایک مرتبہ پنڈت نہرو کے آنکھ سے بھی آنسو ٹپکا دئے تھے‘ فبروری میں فوت ہوگئی ہیں۔

ہندوستان کی سب سے بہترین گلوکارہ جس کی نہایت سریلی آواز تھی لتا منگیشکر کوتین نیشنل فلم ایوارڈس‘ سات فل فیئر ایوارڈس اور ایک داد ا صاحب پالکی ایوارڈ1989میں دیاگیاتھا۔

انہیں 2001میں بھارت رتن کا بھی نوازا گیاتھاجس کے بعد وہ ایم ایس سبا لکشمی کے بعد یہ حاصل کرنے والی دوسری گلوکارہ بن گئی تھیں‘ اس کے علاوہ افیسرآف دی لیجان ہانر کے فرانسیسی ایوارڈ سے بھی انہیں نوازا گیاتھا۔

لندن کے شاہی البرٹ ہال میں 1974میں مظاہرہ کرنیوالی پہلی ہندوستانی بھی لتا منگیشکر تھیں۔ اس وقت تک وہ 1942میں ’کیتی ہاسل‘ میں ریکارڈ کیاگیا گیت فائنل کٹ کے لئے چھوڑد یاگیاتھا توہ اس وقت تک کافی طویل سفر طئے کرچکی تھیں۔

شاہی حکومت کے شہر اندور میں 28ستمبر1929کو پیدا ہونے ہوئیں‘ وہ کلاسیکل گلوکار‘ مراٹھی تھیٹر ایکٹر‘ اوررائٹر اور میوزیکل پلیس دیدناناتھ منگیشکر او ران کی بیوی شانتی (شودھا ماتی) کے گھر میں انہوں نے جنم لیاتھا۔

لتامنگیشکر کا نام ان کے والدین نے ہیما رکھاتھا مگر بعد میں اس کو ان کے والد کے ایک میوزیکل ڈرامہ کے کردار لاتیکا سے متاثرہوکر ان کانام لتا رکھا گیاتھا

ملکھا سنگھ
افسانوی ہندوستانی کھلاڑی ملکا سنگھ‘ جو ”اڑنے والی سکھ‘ کے نام سے مشہور ہیں جون میں فوت ہوگئے
ان کی پیدائش غیرمنقسم ہندوستان اورپاکستان کے لیلیٰ پور میں ہوئی تھی۔

ہندوستانی فوج کے ای ایم ای کارپوس میں ان کا درج ہونے کے بعد سے انہیں کھیل کود سے کافی محبت ہوگئی تھی

شین وارن
افسانوی اسڑیلیائی اسپنرشین وارن کی موت مارچ میں ہوئی۔ ان کی موت تھائی لینڈ کے کو سماوائی میں ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ کرکٹ کی تاریخ کا ایک عظیم لیگ اسپنر‘ وارن 145ٹسٹ آسڑیلیاء کے لئے کھیلے اور 708وکٹس حاصل کئے تھے۔

ایک روز کھیل میں انہو ں نے 293وکٹس حاصل کئے اور تمام قسم کی کرکٹ میں آسڑیلیاء کے لئے وہ300مرتبہ پیش ہوئے ہیں۔