سانوفی کمپنی کا 50 ممالک کو کلوروکوئین کا عطیہ

   

٭ سانوفی کمپنی نے جمعہ کو کہا کہ اس نے اینٹی ملیریا ڈرگ ہائیڈ راکسی کلوروکوئین
(HCQ)
کے 100 ملین خوراک 50 ممالک کو عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس کی بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی نے کہا کہ اس نے دنیا بھر میں قائم ایچ سی کیو کی تیاری کے اپنے 8 مراکز پر اسکی پیداوار کو 50 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ قبل ازیں نووارٹیس نے اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی وباء کوویڈ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں مدد کیلئے ایچ سی کیو کے 130 ملین خوراک کا عطیہ دے گی۔