ساورکر یاٹیپو؟کرناٹک ضلع میں جنکشن کے نام کے انتخابات کولے کشیدگی

,

   

ٹیپو نے مداحوں کا یہ کہناہے کہ شہر ی میونسپلٹی نے 2010میں سرکل کا نام ٹیپو سلطان رکھنے کی اجازت دی تھی۔
یادگیر۔ریاست کی یاد گیر شہر میں 18ویں صدی کے میسور حکمران ٹیپو سلطان اور بی جے پی کے نظریہ ساز ویر ساورکر پر جنکشن کا نام رکھنے کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ حالانکہ اتھارٹیز متحرک ہوگئے ہیں اور حالات کوقابو میں کرلیاہے‘ مذکورہ معاملہ ایک فرقہ وارنہ رنگ لے کر امن قانون اورآرڈر کے حالات کے خطرہ بن گیاہے۔

یادگیر میونسپلٹی پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہاتی کونی چوراہا کے قریب ٹیپو سرکل غیر قانونی ہے‘ ہندوؤں کی مانگ ہے کہ اس کو ویر ساورکر کے نام پر تبدیل کیاجائے۔

دوسری جانب ٹیپو کے مداح جس میں بیشتر مسلمان ہیں نے وہ کسی بھی قیمت پر ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ شیو اجی سینا کے ریاستی صدر پرشورام شیگورکر اور اس کے ساتھیوں کواتھارٹیز نے گرفتار کرلیاہے۔

شمالی کرناٹک کے ٹیپو سلطان سمیویکت رنگ کے صدر عبدالکریم پر بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ہے او رذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مفرور ہیں۔ٹیپو نے مداحوں کا یہ کہناہے کہ شہر ی میونسپلٹی نے 2010میں سرکل کا نام ٹیپو سلطان رکھنے کی اجازت دی تھی۔

اس سے قبل اس کو مولانا عبدالکلام چوراہا کہاجاتا تھا۔ تاہم ہندو جہدکاروں کا دعوی ہے کہ اس کوٹیپوسلطان کے نام پر غیرقانونی طریقے سے میونسپلٹی کی بغیر اجازت تبدیل کیاگیاہے۔ اس تبدیلی کوحکومت نے تسلیم نہیں کیاہے۔ ہندو کارکنان مانگ کررہے ہیں کہ ویر ساورکر کے نام پر اس کو تبدیل کریں۔

انہوں نے چوراہے کا نام تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی اورپولیس نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ مذکورہ اتھارٹیزنے احتیاطی اقدامات بھی نافذ کردئے ہیں۔ سریش امبیگارا صدر میونسپلٹی کا یہی کہنا ہے کہ چوراہا کا نام ٹیپوسلطان غیر قانونی ہے۔

ویر ساورکر کے نام کی تجویز حکومت کو بھیجی جاچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”اس ضمن میں ہم حکومت کے احکامات کی تعمیل کریں گے“۔

الیکشن اب قریب آرہا ہے مذکورہ بی جے پی کی برسراقتدار حکومتممکن ہے کہ ویرساوکر کے نام پر چوراہے کو منسوب کرنے کی تجویز کو قبول کرلے گی۔ ذرائع کی وضاحت ہے کہ یہ ایک مسئلہ بننے والا ہے۔