ساگوان لکڑی کی غیرقانونی تجارت

,

   

نظام آباد میں کئی لاکھ مالیتی ساگوان ضبط، پولیس کے دھاوے
حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز)غیر مجاز طور پر ساگوان کی منتقلی کرنے والی ٹولی کو نرمل کی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اس گرفتاری کے بعد کئی انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ غیر مجاز اسمگلنگ میں محکمہ پولیس سے وابستہ اے آر اے ایس آئی شکیل پاشاہ کے علاوہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم اور دیگر بھی شامل ہیں۔ نرمل پولیس نے 20 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔ واضح رہے کہ 2 دن قبل نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک ویان کو نرمل پولیس نے پکڑ تے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر حقیقت واضح ہوگئی تھی ۔ عادل آباد ضلع کے ایچوڑہ منڈل کے کیشو پٹنم سے بڑے پیمانے پر جنگلات کے عہدیداروں اور پولیس عہدیدار کی ملی بھگت کے باعث گذشتہ کئی سالوں سے یہ معاملہ چل رہا تھا پولیس اور جنگلات کے عہدیداروں نے منصوبہ بند طریقہ سے تعاقب کرتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ واضح رہے کہ نظام آباد میں ساگوان کا کاروبار عروج پر ہے اور ریاست گیر سطح پر نظام آباد ساگوان کے کاروبار میں سرفہرست ماناجاتا ہے۔ سیاسی اثر و رسوخ اور پولیس و جنگلات کے عہدیداروں کی ملی بھگت کے باعث گذشتہ کئی سالوں سے یہاں پر کھلے عام یہ کاروبار انجام دئیے جارہے ہیں۔