‘ساہتیہ امرت’ کا خصوصی شمارہ جدوجہد آزادی کی وسیع نوعیت کا مظہر

   

نئی دہلی : ملک کی ممتاز ادبی میگزین ‘ساہتیہ امرت’ نے آزادی کے 75 سال کے موقع پراگست کا شمارہ امرت مہوتسوخصوصی شمارے کے طور پر شائع کیا ہے ، جس میں جدوجہد آزادی میں قبائل، راہب، اساتذہ، سائنس دان، فنکاروں، صحافیوں، کاروباری افراد، خواتین، شاعروں اور عالمی ہندوستانیوں کے تعاون کے ساتھ ہندوستان کے ثقافتی اور آئینی انضمام اورآزاد ہندوستان کی حصولیابیوں کو ایک سفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔پربھات پرکاشن کے اس میگزین میں انڈمان نکوبار جزائر میں واقع سیلولر جیل میں کالاپانی کی سزا کے اذیت اور درد کو بھی مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ 1857 کی پہلی جدوجہد آزادی کی کہانیاں بھی مرتب کی گئی ہیں۔ شمال مشرق میں تحریک آزادی کے ساتھ ہی تقسیم ہند کے حالات اور درد کو بھی اس شمارے میں جگہ دی گئی ہے ۔