سبرامنیم سوامی کا دعوی ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا”ارٹیکل14کے تحت مسلمان ہندوؤں کے مساوی نہیں ہوں گے“۔ٹوئٹر پر ان کا ماضی کا انٹرویو گشت کرنا شروع۔

,

   

نئی دہلی۔بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے ایم پی سبرامنیم سوامی نے جمعہ کے روزٹوئٹر کے ذریعہ”فرضی خبریں گھڑنے“ کے حوالے سے تنقید کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی‘ آر ایس ایس اور خود سوامی کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ”غیر ملکی عیسائی اور مسلمانوں کا میڈیا فرضی خبروں کو گھڑرہا ہے۔ وہ بی جے پی حکومت‘ آر ایس ایس اور خاص طورپر مجھے ہندوتوا کے پھیلاؤ کے لئے نشانہ بنارہے ہیں“۔ انہوں نے ایک اور فرضی خبر کا حوالہ دیا جوسوامی سے منسوب ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”فرضی حوالہ سے یہ کہاگیا ہے کہ ارٹیکل14کے تحت مسلمانوں کو ہندؤوں کے مساوی حق نہیں ہوں گے“

مذکورہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چیانل پر یکم اپریل کے روز شائع کیاگیاہے۔جس کے بعد سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بشمول کئی لوگوں نے اس کو شیئر کیا‘

جنھوں نے ٹوئٹر پر ا س کے متعلق لکھا کہ ”بی جے پی کی قیادت سے آر ایس ایس متاثر ہے“جو جرمنی کے نازیوں اور یہودیوں کے ظلم وستم سے ہم آہنگ ہیں