سبریمالا میں خواتین کے داخلہ پر فی الحال پابندی نہیں، معاملہ بڑی بینچ میں پہونچ گیا: سپریم کورٹ

,

   

عدالت عظمیٰ نے سبریمالو مندر میں سبھی عمر کے خواتین کو اجازت دینے والے اپنے فیصلے کی جانچ کےلیے بڑی بینچ میں بھیج دیا ہے، اس کیس کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے کیس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ے بھی عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے 10 سے 50 سال کی خواتین کے داخلے پر پابندی کو صنف پر مبنی بھید بھاؤ مانا تھا۔ اب سات ججوں والی بینچ کو یہ معاملہ بھیجا گیا ہے، اسلئے کہ دو ججوں نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

سبریمالا کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کا اثر صرف اس مندر پر نہیں بلکہ مسجدوں میں خواتین کے داخلے اور اگیاری میں پارسی خواتین کے داخلے پر بھی پڑنے والا ہے۔ سپریم کورٹ نے صاف طور پر کہا کہ یہ سب احکام مذہب کے تسلیم شدہ قوانین کے مطابق ہونی چاہئیے۔

کچھ سال قبل ہی کیرالا کے سبریمالا مندر میں کے داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ پچھلے کچھ سالوں میں خواتین تنظیموں کے ذریعہ سپریم کورٹ میں اس مسئلہ کو اٹھایا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے خواتین کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ مگر عدالت میں اس معاملہ کی نظر ثانی کی درخواست کی گئی تھی اب عدالت نے اسکو بڑی بینچ میں بھیجا ہے۔