سبھاش گھئی 79 سال کے ہو گئے

   

ممبئی : 24جنوری 1945 کو ناگپور میں پیدا ہونے والے سبھاش گھئی بچپن سے ہی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے ۔ اس خواب کو سچ کرنے کے لیے سبھاش گھئی نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے میں ٹریننگ لی اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ممبئی آگئے ۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں سبھاش گھئی نے چند فلموں میں کام کیا لیکن بطور اداکار اپنی شناخت نہ بنا سکے ۔ سبھاش گھئی نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز سال 1976 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کالی چرن’ سے کیا۔ اس فلم میں شتروگھن سنہا کا ڈبل رول تھا۔سال 1978 میں سبھاش گھئی نے ایک بار پھر شتروگھن سنہا کے ساتھ ‘وشوناتھ’ بنائی۔ اس فلم میں شتروگھن سنہا نے ایک تیزطرار وکیل کا کردار ادا کیا تھا۔ سال 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘قرض’ سبھاش گھئی کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ دوبارہ جنم لینے پر مبنی اس فلم میں رشی کپور، ٹینا منیم، سمی گریوال، پران، پریم ناتھ اور راج کرن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے ۔ اس فلم میں سیمی گریوال نے منفی کردار ادا کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم کے ذریعے سبھاش گھئی نے اداکاری کے شہنشاہ دلیپ کمار، شمی کپور، سنجیو کمار اور سنجے دت جیسے ملٹی اسٹارز کو ایک ساتھ پیش کیا اور اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے ۔ سبھاش گئی آج بھی اپنی فلمی مصروفیات کیلئے جانے جاتے ہیں حالانکہ ان کی کچھ فلمیں ناکام بھی ہوئیں لیکن ان کا شمار ملک کے اہم ڈائرکٹرس میں ہوتا ہے اور راج کپور کے بعد انہیں دوسرا شو مین سمجھا جاتا ہے۔